Jadid Khabar

روس: آتشزدگی میں 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

Thumb

ولادی ووستوک، 13 مارچ (یو این آئی) روس کے مشرق بعید کے شہر بلاگوویش چینسک میں ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت (ای ایم ای آر سی او ایم) نے جمعرات کو دی۔
 ایمرجنسی وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا’’ہنگامی وزارت کے فائر فائٹرز نے 10 لوگوں کو بچایا، جن میں سے تین زخمی ہوئے۔ بدقسمتی سے، پانچ افراد کی موت ہو گئی۔‘‘
ہنگامی وزارت نے یہ بھی کہا کہ آگ 180 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔