Jadid Khabar

میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، 20 افراد جاں بحق

Thumb

ینگون، 28 مارچ (یواین آئی) میانمار میں جمعہ کے روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے نتیجے میں مانڈلے میں ایک مسجد منہدم ہونے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو گئے ۔مقامی میڈیا آ¶ٹ لیٹ نے یہ اطلاع دی۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ میانمار کے شہر ساگائنگ سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7 بتائی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 22.01 ڈگری شمالی عرض البلد اور 95.92 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔زلزلے سے مانڈلے محل کے قلعے سمیت کچھ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ مانڈلے کے علاقے میں بہت سے ڈھانچے منہدم ہو گئے ، جبکہ مانڈلے اور ینگون کو ملانے والی کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ، جس سے نقل و حمل میں خلل پڑا۔