نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس آفت کی صورتحال میں ان ممالک کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان ممالک میں زلزلے کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہاکہ "میں سب کی حفاظت اور بھلائی کے لیے دعا گو ہوں۔ ہندوستان ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے اپنے حکام کو تیار رہنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی وزارت خارجہ کو میانمار اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کو کہا گیا ہے۔"
تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کی شدت 7.7 سے 7.9 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ ان دونوں ممالک کے علاوہ بھوٹان اور ہندوستان کے کولکتہ اور میگھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔