Jadid Khabar

روس کا امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک توازن ہے: پوتن

Thumb

مرمانسک، 28 مارچ (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک توازن ہے اور روس اپنی بحریہ کو بروقت اور محتاط انداز میں تیار کرے گا۔

مسٹر پوتن نے کہا، "ہمارا امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک توازن ہے۔ ہم اسے انتہائی احتیاط سے سنبھالیں گے۔ ہم ہر کام بروقت کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ روس اپنی بحریہ کو مضبوط بنانے اور سمندری طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔