Jadid Khabar

امریکہ کے نئے کار ٹیرف سے سب سے زیادہ نقصان جاپان، جنوبی کوریا کو ہوگا

Thumb

ٹوکیو: امریکہ کے نئے ٹیرف سے سب سے زیادہ نقصان جاپان اور جنوبی کوریا سے کاروں کی درآمد پر پڑے گا۔ جب کہ امریکہ میں درآمد شدہ کاروں کی اوسط قیمت تقریباً 6,700 ڈالر بڑھ جائے گی اور یہ بوجھ صارفین پر پڑے گا۔ یہ بات امریکی شماریاتی ڈیٹا کے تجزیے سے سامنے آئی ہے۔

بدھ کے روز، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ ملک سے باہر بننے والی تمام کاروں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جس کا اطلاق 2 اپریل سے ہو گا۔ امریکہ نے 2024 میں 214.5 ارب ڈالر کی ریڈی میڈ مسافر کاریں درآمد کیں۔ اگر درآمدات کا حجم برقرار رہتا ہے تو امریکہ کو 53 ارب ڈالر تک محصول وصول ہو سکتا ہے۔
میکسیکن کار درآمد کنندگان سب سے زیادہ ٹیرف 12.2 ارب ڈالر ادا کریں گے، اس کے بعد کناڈائی لوگوں کو 7 ارب ڈالر تک کا ٹیرف دینا ہوگا۔ تاہم، دونوں ممالک کے لیے ایک استثنیٰ ہے، کیونکہ ٹیرف صرف امریکہ سے باہر بنائے گئے ان کے اجزاء کی قیمت پر ہی نافذ ہوں گے۔
لہذا، جاپانی اور جنوبی کوریائی ساختہ کاریں درآمد کرنے والی کمپنیوں کو بالترتیب 10 ارب ڈالر اور 9.3 ارب ڈالرکا سب سے زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرمن کاروں پر درآمد کنندگان کو 6.3 ارب ڈالر کا اضافی خرچ آئے گا۔ برطانیہ سے کاریں درآمد کرنے والی کمپنیوں کو 2.5 ارب ڈالر کا ٹیرف دینا ہوگا۔