Jadid Khabar

ٹرمپ نے بولوس کو افریقہ کے لیے سینئر مشیر مقرر کیا

Thumb

واشنگٹن، 2 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ٹفنی کے سسر ماساد بولوس کو افریقہ کے لیے سینئر مشیر مقرر کیا ہے اور وہ اپنے نئے کردار میں اس ہفتے خطے کا دورہ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو یہ اعلان کیا۔
محکمہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "محکمہ خارجہ کو مساد بولوس کی افریقہ کے لیے سینئر مشیر کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی  ہے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  عرب اور مشرق وسطیٰ کے امور پر صدر کے  سینئر مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے مسٹر بولوس اور نائب معاون وزیر خارجہ برائے افریقی امور کورینا سینڈرز 3 اپریل کو سربراہان مملکت سے ملاقات کرنے اور کانگو کی  سابق  جمہوری جمہوریہ  میں  پائیدار امن تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے   کانگو جمہوری جمہوریہ  ، روانڈا، کینیا اور یوگنڈا کا دورہ کریں گے۔
سیمفور نے مارچ میں اطلاع دی تھی کہ لبنانی نژاد تاجر مسٹر بولوس کے بیٹے مائیکل کی  شادی مسٹر ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ سے ہوئی ہے۔ مسٹر بولوس کو نیا عہدہ اس لیے دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ نائیجیریا میں کئی سال گزار چکے ہیں اور وہ اس علاقے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے دوران عرب امریکیوں  کو جیتنے میں مسٹر ٹرمپ کی مدد کی اور اس طرح صدر کا اعتماد جیت لیا۔