وارانسی:اپریل(یواین آئی) اپوزیشن جماعتوں پر بلواسطہ طور پر کنبہ پروی کا الزام لگاتےہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں دنیا میں ملک کی شناخت بدلی ہے اور آج کا ہندوستان ترقی اور وراثت کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔
اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی سے پوروانچل کے لئے 3900 کروڑ روپئے کی 44 پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مودی نے راجا کے تالاب کے مہندی گنج میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ مہاتما جیوتی پھولے جیسے تیاگی، تپسوری، عظیم شخصیات کی ترغیب سے ہی ملک کی خدمت ہمارا منتر رہا ہے۔ سب کا ساتھ۔ سب کا وکاس ۔ ہم ملک کے لئے اس نظریہ کو لے کر چلتے ہیں جو سب کا ساتھ سب کا وکاس کو وقف ہے۔ جو لوگ اقتدار ہتھیانے کے لئے دن رات کھیل کھیلتے رہتے ہیں۔ ان کا اصول ہے کنبہ کے ساتھ کنبہ کا وکاس۔
انہوں نے کہا’آج سماجی شعور کی علامت مہاتما جیوتیبا پھولے کی جینتی بھی ہے۔ مہاتما جیوتی با پھولے اور ساوتری بھائی پھولے جی نے زندگی بھر خاتون بااختیاری کے مفاد، ان کی خوداعتمادی اور سماجی بہبود کے لئے کام کیا۔ آج ہم ان کے نظریات کو ان کے عزائم کو، خاتون باختیاری کے ان کی تحریک کو آگے بڑھارہے ہیں۔ نئی توانائی دے رہے ہیں۔
مودی نے کہا’آج ہندوستان۔ دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔ 10 سال میں دودھ کی پیداوار میں تقریبا 65فیصدی اضافہ ہوا ہے۔ یہ کامیابی ملک کے کروڑوں کسانوں کی ہے۔ ملک کے مویشی پالنے والے بھائیوں کی۔ یہ کامیابی ایک دن میں نہیں ملی ہے۔ گذشتہ 10سالوں سے ہم ملک کے پورے ڈیری سیکٹر کو مشن موڈ سے آگے بڑھارہے ہیں۔
ہم نے مویشی پالنے والوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کی سہولیت دی ہے۔ ان کے لئے قرضی کی حد میں اضافہ کیا ہے۔ سبسڈی کا نظم کیا ہے اورکھرپکا۔منھ پکا سے مویشیوں کو مچانے کے لئے مفت ویکسین پروگرام چلایا جارہا ہے۔