Jadid Khabar

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Thumb

اسلام آباد ،12اپریل (یواین آئی)پاکستان کی راجدھانی  اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پشاور، مردار، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر اور مالا کنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ریخترپیماں  پر زلزلے کی شدت 4.3 درج کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر  تھی، تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی  نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔