Jadid Khabar

مودی نے مدھیہ پردیش کے لوکوش کے ساتھ بات چیت کی

Thumb

بھوپال، نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  پورے ملک  میں پردھان منتری مدرا یوجنا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ  مدھیہ پردیش کے لوکوش مہرا کے ساتھ بات چیت کی۔
آج، پردھان منتری مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر مودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کے لیے پورے ملک سے اس اسکیم کے منتخب مستفیدین کو مدعو کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے راجدھانی بھوپال سے استفادہ کنندہ یوکوش مہرا سے بھی بات چیت کی۔
مسٹر مہرا نے وزیر اعظم مسٹر مودی کو مدرا اسکیم کے ذریعہ ان کی زندگی میں لائی گئی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ پرائیویٹ نوکری کرتے تے، لیکن بعد میں انہوں نے مدرا یوجنا کے ذریعے بینک سے قرض لیا اور اپنا کام شروع کر دیا۔
اس پر مسٹر مودی نے ان سے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو اور اپنے دوستوں کو اس انداز میں زندگی گزارنے اور اس اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسکیم ملک کے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ وہ نہ صرف اپنے لیے روزی کما سکیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر سکیں۔